نواز شریف معاملہ پر حکومت سیاست نہ کرے، وہ قومی لیڈر خود واپس آجائینگے 

   نواز شریف معاملہ پر حکومت سیاست نہ کرے، وہ قومی لیڈر خود واپس آجائینگے 

  

اے این پی کے مرکزی رہنماء حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے نواز شریف کے معاملے پر حکومت سیاست کر رہی ہے،وہ بیمار ہیں، نواز شریف ملک کے کئی بار وزیر اعظم اور قومی لیڈر ہیں جب بھی ملک و قوم کو ان کی ضرورت ہوگی وہ خود آجائیں گے،حکومت کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ایشو آف داڈے میں گفتگو کے دوران انکا مزید کہنا تھا حکومت ہر محاذ پر فیل ہو چکی،خود کو زندہ رکھنے کیلئے کبھی نواز شریف کی واپسی تو کبھی زرداری پر حملے اور کبھی مولانا فضل الرحمن کو نشانہ بناتی ہے لیکن وہ ایک بات ذہین نشین کر لے قوم کا مسئلہ نواز شریف نہیں وہ اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے، چور چور کی رٹ لگانے سے حکومت اپنے گناہوں پر پردہ نہیں ڈال سکتی،دو سال میں حکومت نے پورے ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے۔ پہلے قوم کو یہ بتائے آٹا چینی کے بڑے چور جہانگیر ترین کو وزیراعظم نے کیوں ملک سے فرار کروایا۔

غلام بلور

مزید :

صفحہ آخر -