لبیک مقدس اوراق ویلفیئرکا محفل یادحسینؓ  کے حوالے سے اجلاس

لبیک مقدس اوراق ویلفیئرکا محفل یادحسینؓ  کے حوالے سے اجلاس

  

لاہور(سٹی رپورٹر)لبیک مقدس اوراق ویلفیئر کے زیر اہتمام محرم الحرام کے حوالے سے این اے 126 کے ویلفیئر کا اجلاس حافظ شبیر اور چودھری عامر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ویلفیئر کے چیف ایگزیکٹو ممبر میاں محمد نصراللہ، حاجی رفاقت مغل، میاں وقاص، علامہ زوہیب، حاجی عمر اور اعجاز چشتی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

 اس موقع پر نویں محفل یاد حسین ؓ اور  10محرم الحرام کی سبیل اور کرونا وائرس کی وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے ویلفیئر کے عہدیداروں نے تمام معمولات احسن طریقے سے طے کیے گئے۔ اجلاس کے موقع پر شرکاء نے فیصلہ کیا کہ کورونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -