نواز شریف قومی مجرم، شہباز شریف قوم کو بتائیں انہیں کب واپس لا ر ہے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے کہا ہے نواز شریف قومی مجرم،صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف قوم کو بتائیں انہیں کب واپس لا ر ہے ہیں۔ وہ ایشو آف دا ڈے میں گفتگو کر رہے تھے،صداقت عباسی کا مزید کہنا تھا نون لیگ قوم کو بتائے جب ان کے بانی قائد صحتمند، تندرست ہیں لندن کی سڑکوں اور گلیوں میں بارش کے مزے لیتے نظر آتے ہیں تو انہیں واپس کیوں نہیں لا رہے۔ نواز شریف اپنی عزت کا احساس کرتے ہوئے خود آجائیں ورنہ حکومت ایکشن لینے پر مجبور ہوگی۔ شہباز شر یف نواز کے ضمانتی ہیں وہ انہیں فوری واپس لانے کا بندوبست کریں۔ نواز شریف مختلف عدالتوں کو مطلوب اور سزایافتہ، باہر بیٹھ بیماری کا علاج نہیں سیاست کر رہے ہیں۔ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے انہیں ہر حال میں واپس لایاجائیگا۔
صداقت عباسی