حکومت قوم کو بتائے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت کیو ں دی، مقاصد کیا تھے

  حکومت قوم کو بتائے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت کیو ں دی، مقاصد کیا تھے

  

ملک کے ممتاز قانون دان اور لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر رانا طاہر نصراللہ وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے حکومت پہلے قوم کو بتائے انہوں نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت کیو ں دی اور اس کے مقاصد کیا تھے،پہلے پنجاب کی وزیر صحت،سربراہ میڈیکل بورڑ ہ اور پورے ممبران کو کٹہرے میں لایا جائے کہ انہوں نے کون سی رپورٹ پر انہیں ملک سے باہر بھجوایا۔ یہ اب حکومت کی صوابدید نہ ہی ان کی مرضی چلے گی برطانیہ کا اپناایک قانون اس کے مطابق ہی وہ واپس آ سکتے ہیں،ایشو آف دا ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا نواز شریف خود نہیں حکومت کی مرضی و منشا اور اجازت سے بیرون ملک گئے، برطانیہ کا ایک لا ہے، حکومت اگر نواز شریف کو واپس لانا چاہتی ہے تو برطانوی قانون و آئین کو فالو کرنا ہوگا، برطانیہ کی مرضی ہے کہ وہ حکومت پاکستان کی بات مانے یا نہ مانے،تاہم مجھے نہیں لگتا حکومت نوازشریف کو واپس لانے میں سنجیدہ ہے،یہ محض سیاسی بیان بازی ہے۔

 طاہر نصراللہ

مزید :

صفحہ آخر -