حکومت نواز شریف کی واپسی کیلئے پریشان نہ ہو، جہانگیر ترین، مشرف کو واپس لائے
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم رہے ہیں،وہ بھاگ کر نہیں، بیماری کے علاج کیلئے باقاعدہ قانونی طور پر اجا ز ت لے کر لندن گئے ہیں، حکومت پہلے آٹا چینی چوری کے مرکزی ملزم جہانگیر ترین جسے حکمرانوں نے خود فرار کروایا انہیں واپس لائے۔وہ روزنامہ پاکستان کے سلسلے ایشو آف ڈی میں گفتگو کر رہے تھے۔انکامزید کہنا تھا نواز شریف بھگوڑے نہیں، بیمار آدمی ہیں اور اپنے علاج کیلئے قانونی طور پر بیرون ملک گئے، حکومت پہلے یہ بتائے انہوں نے جہانگیر ترین کو کیوں فرار کروایا؟جبکہ وزیراعظم عمران خان نے آٹا چینی سکینڈل میں اپنے وزیر اعلی پنجاب کو بچانے کیلئے جہانگیر ترین کو لندن فرار کروانے میں مرکزی کردار ادا کیا، حکومت کو یہ بھی بتانا ہوگا پرویز مشرف کو کیوں واپس نہیں لا رہے،نواز شریف قومی لیڈر تندرست ہوتے ہی وطن واپس آ جائیں گے حکومت پریشان نہ ہو۔
رانا ثناء اللہ