صوفی بزرگ حضرت فرید مسعودالدین گنج شکر ؒکے عرس کی تقریبات جاری

  صوفی بزرگ حضرت فرید مسعودالدین گنج شکر ؒکے عرس کی تقریبات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کا پاکپتن کے معروف صوفی بزرگ حضرت فرید مسعودالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے دربار کا دورہ کیا۔ اس موقع پہضلعی انتظامیہ کے افسران اور ایڈ منسٹریٹر دربار بابا فریدبھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورہ کا مقصد حضرت فریدمسعودالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کی 778ویں سالانہ عرس کے سلسلہ میں جاری تقریبات میں لنگر انتظامات،سکیورٹی انتظامات،پارکنگ انتظامات اور زائرین کے لئے شلٹر انتظامات و دیگر انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے دربار کے اردگرد  لگائے گئے سیکیورٹی کیمروں کا بھی جا ئزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عرس پرآنے والے زائرین کو بہتر سے بہتر سہولیات دی جائے۔ دوران عرس بجلی کی مسلسل فرا ہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ 
عرس

مزید :

صفحہ آخر -