لاہور ہائیکورٹ کا فصلوں کی باقیات،درختوں کی شاخیں جلانے پر دفعہ 144نافذ کرنیکا ھکم

لاہور ہائیکورٹ کا فصلوں کی باقیات،درختوں کی شاخیں جلانے پر دفعہ 144نافذ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے فصلوں اور درختوں کی شاخیں کاٹ کر جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے محکمہ داخلہ پنجاب کو فصلوں اور درختوں کے بھوسے جلانے پر مذکورہ بالادفعہ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیاہے،مسٹر جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیاہے،عدالتی تحریری حکم میں کہاگیاہے کہ عدالتی ماحولیاتی کمیشن نے فصلوں کا بھوسا جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کی تجویز پیش کی۔ محکمہ ماحولیات محکمہ داخلہ کو فصلوں کو جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا خط ارسال کرے، محکمہ زراعت نے فصلوں کے بھوسے کو مشینی طریقے سے کاٹنے کی یقین دہانی کروائی ہے، محکمہ زراعت کے مطابق فصلوں کے بھوسے کی مشینی کٹائی سے کسان کی طرف سے فصلیں جلانے کا عمل رک جائے گا، فصلوں کی کٹائی کے بعد بھوسے کو آگ لگانے سے موسم سرما میں سموگ میں اضافہ ہوتا ہے۔جوڈیشل واٹر اینڈ ماحولیاتی کمیشن فصلوں کی کٹائی کے معاملے کی نگرانی جاری رکھے، عدالتی تحریری حکم میں مزید کہاگیاہے کہ لوہا پگھلانے والی فیکٹریاں بھی آلودگی کم کرنے والے آلات نصب کریں، جوڈیشل واٹر کمیشن نے سٹیل ملز ایسوسی ایشن کی مہلت پر آلودگی بچاؤ کے الات نصب کرنے کیلئے 90 روز کی مہلت دے رکھی ہے، جوڈیشل واٹر کمیشن کے چیئرمین سٹیل ملز کی آلودگی کے معاملے پر نگرانی جاری رکھیں، جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن کی سموگ اور آلودگی سے متعلق رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
باقیات جلانے

مزید :

صفحہ آخر -