شہباز شریف کی عبوری ضمانت کیلئے تاحال نیا بنچ تشکیل نہیں دیا جاسکا

شہباز شریف کی عبوری ضمانت کیلئے تاحال نیا بنچ تشکیل نہیں دیا جاسکا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کے آمدنی سے زائد اثاثوں کے بارے میں نیب انکوائری کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں میاں شہباز شریف کی عبوری ضمانت کے لئے تاحال نیا بنچ تشکیل نہیں دیا جاسکا۔ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے بھی شہباز شریف کی عبوری ضمانت پر سماعت نہیں ہوگی،سماعت نہ ہونے کے باعث شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں غیر معینہ مدت تک توسیع برقرار رہے گی۔ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات،ججوں کی کمی اور نیب بنچ کی عدم دستیابی کے باعث اس کیس کی سماعت نہیں ہوگی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے عدالت عالیہ میں تعطیلات اور ججوں کمی کے باعث نیا بنچ تشکیل نہیں دیا، جسٹس شہرام سرور چودھری نے میاں شہباز شریف کیس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی،جس کے بعد فاضل جج نے نیابنچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی دی تھی،  میاں شہباز شریف کے وکلاء نے بھی کیس کے التواء کی ذمتفرق درخواستیں دائر کررکھی ہیں،اس کیس میں میاں شہباز شریف نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

نیا بنچ

مزید :

صفحہ آخر -