چیمبر الیکشن جیت کر تاجروں کی فلاح کیلئے کوشاں رہوں گا،علی رضا

      چیمبر الیکشن جیت کر تاجروں کی فلاح کیلئے کوشاں رہوں گا،علی رضا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور بزنس مین فرنٹ کے ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوار علی رضا چوہدری نے کہا ہے کہ قائدین کا مجھ پر اعتماد اور تاجر برادری کی لازوال محبتوں کا اظہار انشااللہ کامیابیوں اور کامرانیوں کی ضمانت بنے گا۔ لاہور بزنس مین فرنٹ کی تاجر برادری کیلئے دیرینہ اور بے لوث خدمات لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2020 میں گروپ کو کلین سویپ کروا کر کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔

 تاجر برادری کا استحصال کرنے اور زاتی مفادات کے تحفظ کی جنگ لڑنے والے عناصر کو ناکامی اور پسپائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -