مسافروں کی سہولت کیلئے لالہ موسیٰ ریلوے سٹیشن پرٹرین کاسٹاپ بحال 

مسافروں کی سہولت کیلئے لالہ موسیٰ ریلوے سٹیشن پرٹرین کاسٹاپ بحال 

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظردرج ذیل ٹرینوں کے لالہ موسیٰ ریلوے سٹیشن پر سٹاپ بحال کردئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹاپ کرنے والی گاڑیوں میں کراچی۔ پشاور۔ کراچی کے درمیان چلنے والی خیبر میل، کراچی۔رالپنڈی۔کراچی کے درمیان چلنے والی تیزگام ایکسپریس، کراچی۔پشاور۔کراچی کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس، کوئٹہ۔پشاور۔ کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس  اور کراچی۔رالپنڈی۔کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس کے نام شامل ہیں۔ اس فیصلے پر فوراً عملدرآمدہوگا۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر ان ٹرینوں کے سٹاپ عارضی طور معطل کیے گئے تھے۔ 

ٹرین سٹاپ

مزید :

صفحہ آخر -