وفاق بلوچستان کو سوئی گیس سے حاصل آمدنی کا 40 فی صد دینے پر راضی ہو گیا

وفاق بلوچستان کو سوئی گیس سے حاصل آمدنی کا 40 فی صد دینے پر راضی ہو گیا

  

کوئٹہ(آئی این پی)وفاق بلوچستان کو سوئی گیس سے حاصل آمدنی کا 40 فی صد دینے پر راضی ہو گیا،وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی منظوری کے بعد اب جلد معاہدہ طے پا جانے کا امکان ہے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت اور پی پی ایل کے درمیان سوئی گیس فیلڈ سے گیس نکالنے کے معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے،بلوچستان حکومت اور پی پی ایل میں معاہدہ 5 سال سے تعطل کا شکار تھا، اب وفاق بلوچستان کو سوئی گیس سے حاصل آمدنی کا 40 فی صد دینے پر راضی ہو گیا ہے، محکمہ توانائی حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے سے صوبے کو سالانہ 5 سے 6 ارب روپے کی آمدنی ہوگی،محکمہ توانائی حکام کے مطابق اس معاہدے کے بعد بلوچستان کو 20ارب روپے بھی مل جائیں گے، یہ رقم 5سال سے پی پی ایل پر واجب الادا تھی۔

وفاق بلوچستان

مزید :

صفحہ آخر -