شریف فیملی کو معلوم ہے،نواز شریف صحتمند ہیں، فواد چوہدری

شریف فیملی کو معلوم ہے،نواز شریف صحتمند ہیں، فواد چوہدری

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے نواز شریف کے خاندان والے بھی جانتے ہیں وہ صحتمند ہیں، رپو ر ٹس غلط دینے کا مطلب جعلسازی ہے، اب دیکھتے ہیں کون کون پکڑا جاتا ہے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کا کہا ہے، پنجاب حکومت میڈیکل رپورٹس کے معاملے کی تحقیقات کرے گی، نیب آزاد ادارہ ہے،گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان اس وقت کرائے کے ہجوم کی پارٹی چلا رہے ہیں، میں پہلے بھی کہہ رہا تھا نواز شریف کوئی بیمار نہیں، ترس نہ کھاؤ، مریم نواز ہو یا نواز شریف ہو ان کا دردایک ہی ہے۔ مریم نواز اور شہباز شریف کی خواہش ہے کہ ان کیخلاف کیسز بند ہوں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں گیا، آپا اور پاپا چاچا کی سیاست کا بیڑہ غرق کرنا چاہتے ہیں، جب کسی کیس میں تیزی آتی ہے تو وہ لوگ سیاسی دباؤ پیدا کرتے ہیں، شہباز شریف اور بلاول مل کر بھی جلسہ کریں تو ایک شادی ہال میں بندے اکھٹے نہیں کرسکتے۔

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -