نالائق وزیراعظم کی نالائق کابینہ نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، پلوشہ خان 

   نالائق وزیراعظم کی نالائق کابینہ نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، پلوشہ خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے وفاقی وزراء شیخ رشید اور فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ  نالائق وزیراعظم کی نالائق کابینہ نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ اپنے بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ آصف زرداری نے مشرف کے لیئے ہوئے قر ضے اتارے، آصف زرداری نے ملک کی معیشت کو مضبوط اور ریاست کے ثمرات عوام تک پہنچائے۔ انہوں نے کہاکہ  وفاقی وزرا ء اپنی کارکردگی تو بتائیں،  نالائق وزرا کے پاس عمران خان کی مداح سرائی کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک آئی ایم ایف کے حوالے ہوچکا ہے عمران خان کاغذات پر انگوٹھا لگانے کیلئے ہیں، مودی کے بھائی نے کشمیر مودی کودیدیا۔
 پلوشہ خان 

مزید :

صفحہ آخر -