چین سے واپسی کے منتظر طلبہ کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے حکام متحرک

چین سے واپسی کے منتظر طلبہ کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے حکام متحرک

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اوورسیز زلفی بخاری نے چین میں زیرتعلیم طلبہ کی پاکستان سے واپسی میں درپیش شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ویز وں کا معاملہ چینی حکام کیساتھ اٹھانے کافیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں وزارت اوورسیز کو ہنگامی بنیادوں پر طلبہ کامعاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلبہ کے سفری انتظامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت اوورسیز کے حکام بھی معاملہ کے حل کیلئے متحرک ہوگئے ہیں اور وزارت خارجہ میں ڈی جی چین اور متعلقہ محکموں سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔وزارت اوورسیز کی ویب سائٹ پر طلبہ کوائف کے اندراج کیلئے فارم اپ لوڈ کر دیا گیا، معاون خصوصی زلفی بخاری نے طلبہ سے بلاتاخیر کوائف کے اندراج کی اپیل ہے۔دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر زلفی بخاری نے لکھا کہ چین واپسی کے خواہشمند طلبہ لنک پر اپنی تفصیلات کا اندراج کروائیں، حل طلب ویزا کے معاملات متعلقہ حکام کیساتھ اٹھائیں گے،حکومت تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

طلبہ مشکلات

مزید :

صفحہ آخر -