دیوسائی نیشنل پارک میں سیاحوں کی کیمپنگ سائیڈ پر ریچھ پہنچ گئے

 دیوسائی نیشنل پارک میں سیاحوں کی کیمپنگ سائیڈ پر ریچھ پہنچ گئے

  

سکردو(مانیٹرنگ ڈیسک)دیو سائی نیشنل پارک اسکردو میں سیاحوں کے کیمپنگ سائیڈ پر بھورے ریچھ پہنچ گئے  جن کی سیاحوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ویڈیوز بنالیں۔دیوسائی نیشنل پارک میں 3 بھورے ریچھ رات گئے خوراک کی تلاش میں کیمپنگ ایریا تک پہنچے تھے اور ریچھ کیمپ سائیڈپر موجودکچرے کے ڈرم میں پڑی چیزیں کھاتے رہے۔سیاحوں نے قریب سے ریچھ کی ویڈیوز اور تصاویر بنا لیں۔اس حوالے سے وائلڈ لائف کاکہنا ہے کہ مچھلی اور گوشت بھورے ریچھ کی پسندیدہ خوراک ہے، سیاح غیر استعمال شدہ گوشت کیمپ سائیڈ سے دور رکھیں۔

ریچھ

مزید :

صفحہ آخر -