محرم الحرام میں محبت،پیار اور ہم آہنگی کو فروغ دیں، سید تنویربخاری 

  محرم الحرام میں محبت،پیار اور ہم آہنگی کو فروغ دیں، سید تنویربخاری 

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے) پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما سید تنویربخاری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا احترام تمام امت مسلمہ کیلئے یکساں اہمیت و فضیلت کا حامل ہے۔ بین المسالک رواداری انتہائی ضروری ہے۔ واقعہ کربلا کا پس منظر اسلام کی سربلندی اور اسلامی اقدار کا تحفظ اور دفاع تھا جسے خانوادہ رسول نے اپنی قیمتوں جانوں کے نذرانے دے کر سینچا۔ سید تنویربخاری نے کہا اسلام کی مضبوطی بھائی چارے اور پیار کے فروغ کیلئے ہم سب پر فرض ہے کہ ان ایام میں محبت پیار اور ہم آہنگی کو فروغ دیں۔موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ تمام مکاتب فکر آپسی اختلافات کو بھلا کر آئین پاکستان کے تحت اکھٹے ہوجائیں، فرقہ واریت نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

 تنویربخاری 

مزید :

صفحہ آخر -