کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں:اسد عمر
کراچی (این این آئی)کراچی ترقیاتی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین وفاقی وزراء اسد عمر اور علی زیدی نے تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے کراچی میں ملاقات کی اورکمیٹی کے اقدامات کے حوالے سے اسد عمر اور علی زیدی نے اراکین سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل مقصد کراچی کے عوام کے لئے کام کرنا ہے بجائے اسکے کہ کام کرنے کا سہرا کس کے سر جاتا ہے۔کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے وفاقی حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے۔کراچی کی ترقی کے لئے وفاق اور سندھ کے درمیان کمیٹی 6مین سیکٹرز میں کام کرے گی۔ٹرانسپورٹ، واٹر، سیوریج، سالڈ ویسٹ، اسٹرام ڈرین، روڈ کی تعمیر پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہوگا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کے ساتھ ہمیشہ سیاست کی گئی، مسائل کے حل کے لئے کوئی سنجیدہ نہیں تھا۔ ملک کا معاشی حب مسائل کی دلدل میں گھرا ہوا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی کراچی کے مسائل خصوصی توجہ ہے اور انکی ہدایات کے مطابق شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
اسد عمر