کاہنہ پولیس کی کارروائی،3 افراد کے قتل میں ملوث 4ملزم گرفتار

کاہنہ پولیس کی کارروائی،3 افراد کے قتل میں ملوث 4ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ انوسٹی گیشن پولیس نے فیس بک پر دھمکی آمیز کمنٹس کرنے کی رنجش پر تین افراد کے قتل میں ملوث 4ملزمان گرفتار کرلیے۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ انوسٹی گیشن پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان وقاص عرف بالا، امتیاز، ریاست علی اور عمران عرف مانی کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے چند روز قبل مقتولین کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں یعقوب،شہزاد اور کاشف موقع پر ہی جاں بحق اور راشد شدید زخمی ہو گیا تھا۔ملزمان شدید فائرنگ سے خوف وہراس پھیلانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -