سرچ آپریشن کے دوران 27افراد زیرحراست،پولیس

  سرچ آپریشن کے دوران 27افراد زیرحراست،پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لئے لاہور پولیس کی طرف سے شہر بھر میں سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ایس ایس پی آپریشنزلاہور فیصل شہزاد نے کہا کہ یکم محرم الحرام کو لاہور پولیس نے شہر کے 30علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے۔امام بارگاہوں اورعزاداری جلوسوں کے روٹس کے اطراف میں سرچ آپریشنز کئے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران قانون شکنی کے مرتکب 27افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے بتایا کہ سٹی ڈویڑن، کینٹ،سول لائنز، اقبال ٹاؤن،صدراور ماڈل ٹاؤن ڈویڑنز کے 05،05علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 619گھروں،2679 اشخاص،201 کرایہ داروں،03ہاسٹلزاور28دکانیں چیک کی گئیں۔ 
کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر13افراد کو حراست میں لیا گیاجبکہ 14افراد کے خلاف انسدادی کاروائیاں بھی عمل میں لائی گئیں۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن کا قیام اولین ترجیح ہے۔یکم اگست سے اب تک 342سرچ آپریشنز کئے جا چکے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنزنے کہا کہ سرچ آپریشنز سے جرائم پیشہ،اشتہاری اور شر پسند عناصر کی گرفتاری میں مدد ملی۔ پولیس افسران و اہلکار سرچ آپریشنز کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ پولیس اور شہری ماسک، سماجی فاصلہ سمیت کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیراپنائیں۔فیصل شہزاد نے مزید کہا کہ امن دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے سرچ آپریشنز جاری رکھیں گے۔

مزید :

علاقائی -