سی آئی اے سٹی پولیس کی کارروائی شہزاد ڈکیت گینگ کا سرغنہ 4ساتھیوں سمیت گرفتار 

      سی آئی اے سٹی پولیس کی کارروائی شہزاد ڈکیت گینگ کا سرغنہ 4ساتھیوں سمیت ...

  

 لاہور(کرا ئم رپورٹر)سی آئی اے سٹی پولیس نے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث شہزادڈکیت گینگ کیسرغنہ سجاد عرف شہزاد کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 21 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکل،موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی کوتوالی محمد جاوید صدیق کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث شہزادڈکیت گینگ کیسرغنہ سجادعرف شہزاداور اس کے چارساتھیوں علی اعجاز،وارث علی، عثمان اویس اور احسن کو مزاحمت کے بعد گرفتار کرلیااور ان کے قبضے 21 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون،موٹر سائیکل اوراسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ڈی ایس پی محمد جاوید صدیق نے بتایا کہ ملزمان نے شہرکے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان  سابق ریکارڈ یافتہ ہیں اور متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر نے ڈی ایس پی محمد جاوید صدیق اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اور ان کیلئے نقد انعام وتعریفی اسنادکا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -