اچھرہ، مغلپورہ، ہیراور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں 

  اچھرہ، مغلپورہ، ہیراور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطا بق ہیر کے علا قہ میں شہبازکی فیملی کو یر غمال بنا کر5لاکھ مالیت کی نقدی اور طلا ئی زیو رات اور موبائل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔چوہنگ کے علا قہ میں مزمل حسین کی فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ40ہز ار مالیت کی نقد ی او ر مو بائل فون،مغلپو رہ کے علاقہ میں مستقیم کی فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ10ہزار روپے ما لیت کے طلا ئی زیورات،نقد ی اور مو بائل فون چھین کر فر ار ہو گئے۔جبکہ شاہدرہ  کے علا قہ میں مجا ہد کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ30ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔اچھرہ کے علا قہ میں کرامت کے گھر سے فیملی کو یرغما ل بنا کر2لاکھ روپے کی نقد ی اور موبائل فون،شمالی چھاؤ نی کے علاقہ میں اشتیاق کی فیملی کو یرغما ل بنا کر1لاکھ20ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ لٹن روڈمیں موسی ،ڈیفنس سی میں عاطف کی گاڑیاں اوریکی گیٹ، نولکھا، لٹن روڈ، شیراکوٹ اور سبز ہ زار،ٹاؤ ن شپ،گر ین ٹاؤن،کا ہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید :

علاقائی -