ہنگامہ آرائی کیس،سابق ڈپٹی میئر راو شہاب، سمیت دیگر ملزموں کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں ملوث مسلم لیگ (ن)کے رہنمااختر حسین،سابق ڈپٹی میئر راو شہاب،اعجاز احمد سمیت دیگر ملزموں کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کوانہیں 9 ستمبر تک گرفتارکرنے سے روک دیاہے،عدالت نے ملزمان کو 50،50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے بھی عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیاہے۔
،عدالت نے تھانہ چوہنگ پولیس نے آئندہ سماعت پرمقدمہ کا ریکارڈ بھی طلب کر لیاہے۔