کینٹ ڈویژن پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائیاں 

  کینٹ ڈویژن پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی کینٹ ڈویژن فرقان بلال کی قیادت میں کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث256ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگزکے ملزمان کے قبضہ سے04لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے33 پسٹلز،04رائفلزسمیت درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے32ملزمان کے قبضہ سے03کلوگرام سے زائدچرس اور258 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران21 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کاروائی کے دوران 24 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب19اشتہاری مجرمان گرفتار جبکہ 37 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔

پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر78ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -