بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، ملزموں کے ریمانڈ میں مزید توسیع

   بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، ملزموں کے ریمانڈ میں مزید توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملوث ملزموں کوآئندہ تاریخ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے طلب کرلیاہے عدالت نے تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ مین  03 ستمبر تک توسیع کر دی ہے،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی،ملزمان میں محمد اعظم، محمد آصف اور ناظم علی شامل ہیں،نیب کے ریفرنس میں کہاگیاہے کہ نیب نے بن عالم ہاوسنگ سوسائٹی کا ریکارڈبھی قبضے میں لے رکھا ہے،ملزمان نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کے نام سے فارم بیچے،  ملزمان کے پاس زمین موجود نہیں تھی، نیب کے تفتیشی افسرکا کہناہے کہ ملزمان اب تک 20 ہزار سے زائد پلاٹوں کے فارم فروخت کر چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -