موبائل فون قسط کے تنازع پر شہری کو قتل کرنیوالے3ملزم گرفتار

  موبائل فون قسط کے تنازع پر شہری کو قتل کرنیوالے3ملزم گرفتار

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر انویسٹی گیشن منصور قمر کی سربراہی میں سبزہ زار پولیس کی کارروائی۔ایک ماہ قبل سبزہ زار کے علاقے میں فائرنگ کر کے شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والے 3ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق سبزہ زار انوسٹی گیشن پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر شہریوں کو زخمی اور قتل کرنے والے ملزمان وقاص بھٹی، قاسم بھٹی اور شیخ شان گرفتار کر لیے ملزمان نے موبائل فون کی قسطوں کی ادائیگی کے معمولی تنازعے پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 22سالہ شہری طیب کو قتل جبکہ اس کے ملازم23سالہ فرقان کو شدید زخمی کر کے فرار ہو گئے تھے پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پرآلہ قتل2 پسٹل اور موٹر سائیکل برآمدکر لی

مزید :

علاقائی -