مقدمہ درج ہونے کے باوجود ڈکیتی کی واردات کا سراغ نہ مل سکا

  مقدمہ درج ہونے کے باوجود ڈکیتی کی واردات کا سراغ نہ مل سکا

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)مانگامنڈی نجی چینل کے کیمرہ مین امانت ساگر کیساتھ ڈکیتی کی واردت کا معاملہ ہے۔چار روز گزر جانے کے باوجود مانگامنڈی انویسٹی گیشن پولیس ڈکیتی کی واردت کے نامعلوم ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام ہے۔متاثرہ کیمرہ مین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار دن قبل دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مجھے گھر جاتے ہوئے راستے میں گن پوائنٹ پر روک کر تین موبائل فونز ایک عدد ہنڈا 125 موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے نقدی چھین لیے تھے۔مقدمہ درج ہونے کے باوجود مانگامنڈی انوسٹی گیشن پولیس نامعلوم ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام ہے۔

مزید :

علاقائی -