12 پولیس افسران و اہلکاروں میں جہیز فنڈ، سکالر شپ، میڈیکل چیک تقسیم

  12 پولیس افسران و اہلکاروں میں جہیز فنڈ، سکالر شپ، میڈیکل چیک تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید پولیس افسران و اہلکاروں کی ویلفیئر میں پیش پیش، پولیس افسران و اہلکاروں میں جہیز فنڈ، سکالر شپ، میڈیکل اسسٹنس کے چیکس تقسیم کر دئیے گئے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے سب انسپکٹر محمد اسلم، سب انسپکٹر حیات خان،سب انسپکٹر شوکت علی، اے ایس آئی غلام قادر، ہیڈ کانسٹیبل محمد اسحاق،ہیڈ کانسٹیبل محمد اظہارالحق، کانسٹیبل شاہد محمود سمیت 12 پولیس افسران و اہلکاروں میں چیکس تقسیم کئے۔ سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ پینشن کیسز، ڈوری کیسز، سکالرشپ کیسز میں راہنمائی کیلئے فوکل پرسنز لگائے گئے ہیں۔ ویلفئیر کے معاملات میں تاخیر پر متعلقہ فوکل پرسن ذمہ دار ہوگا۔
 لاہور پولیس ایک فیملی کی مانند ہے افسران و اہلکاروں کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے مالی معاونت بھی کی جارہی ہے۔ اہلکاروں کی مالی مدد اور واجبات کی ادائیگی کو فوری یقینی بنایا جارہا ہے۔ پولیس اہلکار کسی بھی قسم کی مدد، راہنمائی کیلئے فوری سی سی پی او آفس رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -