5 جواری گرفتار

   5 جواری گرفتار

  

 گجرا ت(بیورورپورٹ) ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا خاور گوندل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ فیکٹری ایریامیں کارروائی کرکے 5جواریوں کوجواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم22ہزارروپے, 10بوتل شراب  اور 1عدد رائفل بھی برآمد کر لی۔

 گرفتار ملزمان میں محمد یعقوب، وحید، محمد سلیم، عتیق احمد، نسیم الہی شامل ہیں،ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ، شراب اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -