پشاور کے نواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 6مشتبہ افراد گرفتار 

پشاور کے نواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 6مشتبہ افراد گرفتار 

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی خاطر شہر کے نواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا ہے ا یس پی صدر ڈویژن عبد السلام کی سربراہی میں ہونے والی سرچ آپریشن میں پاک آرمی کیساتھ ساتھ لوکل پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس اور سنیفر ڈاگ یونٹ نے بھی حصہ لیا ہے جس کے دوران چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد ہیوی مشین گن،چار عدد کلاشنکوف،دو عدد رائفل، تین عدد پستول،18 عدد میگزین اور سینکڑوں عددمختلف کارتوس بھی برآمد کر لی ہے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن منصور امان کی نگرانی میں امن و امان کی صورتحا ل کو بر قرار رکھنے کیلئے پولیس نے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا، تھانہ متنی کی حدود شریکیرہ میں ہونے والے آپریشن کے دوران پاک آرمی، لوکل پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس اور سنیفر ڈاگ یونٹ نے بھی حصہ لیا جس کے دوران 49 گھروں کو چیک کرکے سات مشتبہ افراد کو پولیس حراست میں لیا گیا ہے،ٹارگٹیڈ سرچ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افرادنعمان،شہاب،مجیب،شاہ خالد،محمد شان،اورنگزیب کو پولیس تحویل میں لیا گیا ہے آپریشن کے دوران ایک عدد ہیوی مشین گن،چار عدد کلاشنکوف،دو عدد رائفل،تین عدد پستول،18 عدد میگزین اور سینکڑوں عددمختلف کارتوس بھی برآمد تین عدد پستول،18 عدد میگزین اور سینکڑوں عددمختلف کارتوس بھی برآمدکرلیے گئے ہیں،گرفتارملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -