حلال رزق حصول عین عبادت ہے،فیض الغفور

حلال رزق حصول عین عبادت ہے،فیض الغفور

  

چکدرہ (نامہ نگار)صدر انجمن تاجر ان ادینزئی خواجہ فیض الغفور نے کہا کہ حلال رزق عبادت اور پیغمبری پیشہ ہے۔اگر اسلامی طرز پر کیا جائے تو خیر اور بر کت کیساتھ عبادت کا درجہ بھی رکھتا ہے۔انجمن تاجر ان ادینزئی کے زیلی تنظیم سپنا مارکیٹ کی تقریب حلف بر داری سے  خطاب،صدر انجمن تاجر ان ادینزئی خواجہ فیض الغفور نے صدر مارکیٹ صا جزادہ عرف شاہ صاحب  جنرل سیکرٹری رومان سمیت نو منتخب 20رکنی کابینہ سے حلف لیا۔ صدر انجمن تاجر ان ادینزئی خواجہ فیض الغفور نے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دی۔اور کہا کہ تجارت پیغمبری پیشہ ہے۔معیشت کی ترقی مقامی تاجروں کاکلیدی کر دار ہے۔انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ ناجائزمنافع خوری سے اجتناب کر ے۔حلال کاروبار کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ قیامت کے دن عبادات کیساتھ ساتھ معاملات کے بارے میں بھی پو چھا جائے گا۔اس مو قع پر صدر انجمن تاجر ان ادینزئی خواجہ فیض الغفور نے کر ونا وائرس میں متائثر ہ تاجر وں کی قر بانیوں کو زبر دست الفاظ میں خر اج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ایس ایچ او چکدرہ ظاہر شاہ،نائب صدر علی باچہ،جنرل سیکرٹری اکبر خان سلطان خیل،گل حاجی،اسلام حاجی صاحب،عبید اللہ تاجک،سابق ناظم چکدرہ سید علی شاہ،صدر حقوق چکدرہ بہادر زیب بھی مو جو دتھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -