پیپلز پارٹی ہی ملک کو مختلف بحرانوں سے نکالے گی‘ ڈاکٹر نفیسہ شاہ 

  پیپلز پارٹی ہی ملک کو مختلف بحرانوں سے نکالے گی‘ ڈاکٹر نفیسہ شاہ 

  

 مظفرگڑھ(نامہ نگار) پیپلز پارٹی ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر نفیسہ شاہ ایم این اے و مرکزی سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی نے ملک صفدر پہوڑ ایڈووکیٹ صوبائی نائب صدر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 جماعت ہے جو ہمیشہ آمریت کے خلاف جمہوریت کی خاطر لڑتی رہی ہے۔ اور آج کے آمر سے مقابلہ کر رہی ہے۔ حکمران کرپشن کرپشن کے گیت الاپ کر عوام سے اپنی نالائقیاں چھپانا چاپتی ہے۔ موجودہ وزراء کی کرپشن کے میگا سیکنڈل سامنے آرہے ہیں لیکن پتہ نہیں وہ کون سی دودھ کی ندی ہے جس سے دھل کر وہ پاک اور صاف ہو جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کسی جماعت میں ایسے ورکر نہیں جو پیپلز پارٹی کے ہیں۔ اور اسی پارٹی ورکر ہی آمریت کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ ہمارے قائدین نے اپنے ورکر کو احتجاج کیلئے روکا ہوا ہے۔لیکن حکومتی وزراء  اسی طرح کرپشن سے اپنی تجوریاں بھرتے رہے اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالتے رہے تو جیالے عوام کے ساتھ سڑکوں پر احتجاج کرنے سے نہیں رکیں گے۔ نفیسہ شاہ نے ساؤتھ پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے پر صفدر پہوڑ ایڈوکیٹ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

نفیسہ شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -