معمولی جھگڑا‘ خاتون کا سر تن سے جدا‘ بیٹا گرفتار‘ کارروائی شروع 

معمولی جھگڑا‘ خاتون کا سر تن سے جدا‘ بیٹا گرفتار‘ کارروائی شروع 

  

مظفر گڑھ + کوٹ ادو(بیورو رپورٹ + تحصیل رپورٹر + نامہ نگار) کوٹ ادو میں بدبخت بیٹے نے معمولی تکرار پر ٹوکے کے وار سے ماں کا سر تن سے جداکردیا،لوگوں نے قاتل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے چکنمبر 528  ٹی ڈی اے میں دل خراش واقعہ پیش آیا ہے،11بجے دن اللہ بخش چانڈیہ کے بیٹے محمدخلیل جس نے اپنی حقیقی والدہ تاج بی بی سے پیسے مانگے جس پر والدہ کے پاس پیسے نہ ہونے پر اس نے انکار کردیا، انکار پر محمد(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 خلیل طیش میں آگیا اور ٹوکے کے وارسے حقیقی والدہ تاج بی بی کاسر دھڑ سے جدا کردیا، قاتل کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی، تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کی کاروائی شروع کرتے ہوئے مقتولہ کے بیٹے محمدسعیدچانڈیہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

بیٹا گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -