بہاولپور: چیمبر آف کامر س وفد کا ای خدمت سنٹر کا دورہ
بہاول پور(بیورورپورٹ) بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے صدر چیمبر جاوید اقبال چوہدری کی قیادت میں ای خدمت مرکز بہاولپورکا دورہ کیا۔ وفد میں چیمبر کے سینئر نائب صدراحمد بلال، سابق صدر مبشر حسین، اراکین ایگزیکٹو اور چیمبر کے دیگر اراکین کے علاوہ سیکرٹری جنرل چیمبرسید عبیر حیدر شامل تھے۔ای خدمت مرکز پہنچنے پر سینئر منیجر ساؤتھ ای خدمت عدنان ظفر نے چیمبر کے وفد کو خوش آمدید کہا۔ان کے ہمراء فیصل ممتاز منیجر، (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
منصور احمد اسسٹنٹ منیجر اور رضوان مقصود آئی ٹی کوآرڈینیٹر تھے۔ ای خدمت مرکز پہنچنے پر چیمبر کے وفد کو عدنان ظفر اور ان کی ٹیم نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا اورعوام کو دی جانے والی مختلف سہولیات بارے آگاہ کیا۔ بریفنگ دیتے ہوئے سینئر منیجر عدنان ظفر نے بتایا کہ شہر بہاولپور میں حکومت پنجاب کی جانب سے عوامی سہولیات کی جدید طریقے سے فراہمی ایک ہی چھت تلے کی جاری ہیں جن میں شناختی کارڈکا اجراء، ذاتی ریکارڈ کے لیے فرد ملکیت، ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے شناختی کارڈ کا اجراء، وہیکل ٹرانسفر /اونرشپ، برتھ،ڈیتھ، میرج، ڈائیورس سرٹیفکیٹ، یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی، لرنر ڈرائیونگ لائسنس اور دی جانے والی دیگر سہولیات شامل ہیں۔ عدنان ظفر نے کنسٹرکشن انڈسٹری پیکجز کے تحت دی جانے والی خدمات جس میں نقشہ فیس کی منظوری برائے رہائشی و کمرشل، ہاؤسنگ سو سائٹی و دیگر کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔صدرچیمبر جاوید اقبال چوہدری نے ای خدمت مرکز کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات پر اظہار تحسین کیا۔ انہوں نے بہاولپور چیمبر آف کامرس کے اراکین کے لیے بہتر سروس کی فراہمی کے لیے علیحدہ سے کاؤنٹرکے لیے بھی کہا جس پر ای خدمت مرکز کے سینئر منیجر عدنان ظفر نے اپنی جانب سے اراکین چیمبر کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے فی الفور اراکین چیمبر کے لیے سپیشل سروس کے حصول کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کیں جہاں پر اراکین چیمبر اپنا ممبر شپ کارڈ دکھا کر ان سہولیات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
دورہ