سعودی عرب میں جاں بحق  مزدور صوابی میں سپرد خاک

سعودی عرب میں جاں بحق  مزدور صوابی میں سپرد خاک

  

صوابی(بیورورپورٹ) سعودی عرب میں کام کے دوران دیوار گرنے سے جاں بحق ہونے والے صوابی کے گاؤں گاڑ اکاخیل کے عبدالسلام کی میت ہفتہ کے رو ز پہنچائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عبدالسلام اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر بیشہ میں معمول کے مطابق اکیس جولائی کو دیوار کے تہہ میں پائپ لائن لگانے میں مصروف تھے اس دوران چھ فٹ دیوار ان پر گر گئی جس کے ملبے تلے آجانے سے حاجی عبدالسلام موقع پر جاں بحق جب کہ ان کا دوسرا بھائی محمدسلام زخمی ہو گیا۔ان کی میت ہفتہ کے روز اپنے گاؤں گاڑ اکا خیل پہنچائی گئی اور بعد ازاں اپنے آبائی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ متوفی حاجی شفیع اللہ کے صاحبزادے جب کہ حاجی نور الا سلام، محمد سلام کے بھائی، جے یو آئی کے مقامی رہنما فواد جمعیتی اور عبداللہ جمعیتی کے چچا تھے۔ مرحوم کی رسم قل کل بروز پیر موضع گاڑ اکا خیل میں ادا کی جائے گی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -