چولستان یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز  میں سرسبز پاکستان کے حوالے سے تقریب

چولستان یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز  میں سرسبز پاکستان کے حوالے ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) چولستان یونیورسٹی میں صاف‘سبز پاکستان کے حوالہ سے تقریب کاانعقاد ہوا‘ وائس چانسلرپروفیسر سجادخان‘ وائس چانسلر اطہرمحبوب‘ شاہداحمدایم پی اے نے خطاب کیا۔گذشتہ روز (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسزبہاول پورکے زیراہتمام صاف سبزپاکستان کے حوالہ سے تقریب کااہتمام کیاگیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی بہاول پورپروفیسر ڈاکٹرسجادخان نے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔ اس سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آئے گی اور پانی کی کمی دور ہو گی۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی طلباء وطالبات کوشجرکاری کے حوالہ سے خصوصی ہدایت کی گئی ہے جس کے مطابق ہرطالب علم کم ازکم دس پودے لگائے گا اوریونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے تک ان درختوں کی حفاظت کریگا اورہرطالب علم یونیورسٹی کو 10 درخت دیکرجائیگا انہوں نے بتایاکہ یونیورسٹی کے احاطہ میں پچروائرنگ سسٹم اورامرت پانی سسٹم کے تحت سکھ چین اور پلکن درخت لگائیں جائیں گے تاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پورے ملک کوکلین اورگرین بنایاجائے شاہدہ احمد ایم پی اے نے کہا کہ خواتین بھی دنیا کی کسی بھی فیلڈ میں مردوں سے کم نہیں ہیں اوراس تقریب میں طالبات کی زیادہ تعداددیکھ کرانتہائی خوشی ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ صرف پودالگاناکافی نہیں ہے بلکہ پودالگانے کے بعد اسکی نگہداشت اوراس کوپروان چڑھانا بھی ضروری ہے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اطہرمحبوب نے وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرسجادخان کوشجرکاری مہم بہترین اندازمیں آرگنائزکرنے پرمبارکباددیتے ہوئے کہ طلبہ وطالبات کیلئے وائس چانسلر کے الفاظ مشعل راہ ہونے چاہیے بعدازاں شجرکاری مہم کے حوالہ سے پودے لگائے گئے اس موقع پر ترجمان صوبہ پنجاب سمیراملک‘ ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرعلی رضا عباسی‘ ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈ لائف زاہدعلی‘ خازن محمدصادق بھی موجودتھے۔

تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -