جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے،احمد ولید بخاری

  جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے،احمد ولید بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) ممتاز بزنس مین سید احمد ولید بخاری کو انصاف ویلفیئر ونگ جنوبی پنجاب کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا،سید احمد ولید بخاری نے اعزاز ملنے پر اپنی پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا،عوام کی محرومیوں کو دور کریں گے،وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطا بق چلیں گے،تحریک انصاف کی حکومت نے دو سالوں میں عوام کی جوخدمت کی ہے اب اس کا سلسلہ مزید تیز ہو جائے گا،عمران خان ایک لیڈر ہیں جو اگلے الیکشن کی نہیں عوام کی سوچتے ہیں، جنوبی افریقہ میں موجود مذہبی،عوامی،سیاسی وبزنس مینوں نے سید احمد ولید بخاری کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جنوبی پنجاب میں ویلفیئر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں گے، مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بنیں گے۔
احمد ولید بخاری