ضلع صوابی میں مختلف  واقعات میں 8افراد زخمی 

  ضلع صوابی میں مختلف  واقعات میں 8افراد زخمی 

  

صوابی(بیوروپورٹ) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ ٹوپی گدون روڈ پر شگہ کلے کے مقام پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن کے نام معلوم نہ ہو سکے دریں اثناء پشاور اسلام آباد موٹر وے پر واقع کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب سوات ایکسپریس وے پر سوزوکی اور موٹر کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں 33سالہ مشتاق،35سالہ عمران، 19سالہ علی اور دو خواتین جن کا تعلق نوشہرہ سے تھا زخمی ہو گئے جب کہ صوابی جہانگیرہ روڈ پر کالا لار کے مقام پر نالے میں کام کے دوران دیوار گرنے سے عالم زیب نامی شخص ملبے تلے دب جانے سے زخمی ہو گئے ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مردان میڈیکل کمپلیکس اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس کو منتقل کر دیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -