پی ٹی آئی تمام ترغلط اور بے بنیاد پر وپیگنڈوں کے باوجوداہداف کے قریب: ذیشان خانزادہ 

پی ٹی آئی تمام ترغلط اور بے بنیاد پر وپیگنڈوں کے باوجوداہداف کے قریب: ذیشان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)تحریک انصاف کے رہنمای سنیٹر ذیشان خانزادہ نے کہا کہ تحریک انصاف تمام تر غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈوں کے باوجود تیزی سے اپنے اہداف کے قریب ہے۔غریب اور متوسط طبقے کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے بغیر ملک و قوم کو درپیش مسائل حل نہیں  ہوسکتے۔پی ٹی آئی کے مخلص اور نظریاتی کارکنان پارٹی کا  اصل آثاثہ ہے ان کو عزت و احترام اور فوقیت دینے سے پارٹی کا مورال مزید بلند ہوگا۔عمران خان کی انقلابی اقدامات سے بنیادی مسائل بتدریج حل ہورہے ہیں۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف ضلع مردان رورل ایریا کے صدر انجینئر عادل نواز خان کی قیادت میں تنظیمی وفد سے بات چیت کررہیتھے،وفد میں جنرل سیکرٹری،فیصل انور خان ایڈوکیٹ,،سینئر نائب صدر  وقار خان،نائب صدور سعید خان، محمد خالق،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز ابرار خان ایڈوکیٹ۔ عابد خان، مراد خان، ہارون خان، فنانس سیکریٹری حمید الحق۔وصال خان اور انفارمیشن سیکرٹری فضل نصیر خان شامل تھے۔انھوں نے کہا دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی تحریک انصاف کا ویژن ہے۔اور اس بارے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔یہی وجہ ہے کہ اب نچھلا طبقہ بیدار ہوکر اپبے حقوق کی خصول کیلئے ہر ایک فلور پر اواز بلند کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ضلع مردان کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی زندگی میں تبدیلیاں لانے کی خاطر کئی اھم منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔اپوزیشن کے پروپیگنڈوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انھوں نے تنظیمیں کارکنوں پر زور دیا۔کہ وہ معاشرے کے غریب اور نادر طبقے کو درپیش مسائل حل کرنے میں عملی تعاون کریں کیونکہ اب عوامی مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوکر پشاور اور اسلام اباد دفاتروں کو جانے کی ضرورت ہرگز پیش نہیں آ? گیا انہوں نے تنظیم کی طرف سے آن لائن ممبر شپ اور ولج کونسل کی سطح تک تنظیم سازی  موجودہ  فعال کردار اور بہترین کارکردگی پر انکی تعریف کی اور تنظیم پر اعتماد کا اظہار کیا۔