ہارون آباد: کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا‘ فائرنگ‘ دو افراد زخمی 

ہارون آباد: کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا‘ فائرنگ‘ دو افراد زخمی 

  

ہارون آباد(نامہ نگار) کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 86فائیو آر ”ٹبہ نولاں مولاں“ میں اظہر حسین اور متین امیر نامی اشخاص کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے کہ ظریف خان اور افسر خان  سکنہ دیہہ کیساتھ گالی گلوچ پر لڑائی شروع ہوئی جو شدت اختیار کر گئی، (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

جس پر ظریف خان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اظہر حسین اور متین امیر زخمی ہو گئے، اطلاع پرمقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، دونوں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، تھانہ صدر پولیس ہارون آباد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -