ہنگو،ایس پی تفتیش اسلم نواز اور ونگ کمانڈر کرنل اسامہ کا مختلف امام بارگاہوں کا دورہ
ہنگو(بیورورپورٹ) ایس پی انوسٹی گیشن اسلم نوازخان'ونگ کمانڈرٹل سکاوٹس لیفٹنینٹ کرنل اسامہ نے محرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں اور شہرکیمختلف امام بارگاہوں کادورہ کیا۔اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈکواٹرحافظ محمدنزیرخان اوراے ڈی سی ہنگواویس کیانی بھی ان کیہمراہ تھے۔ایس پی انوسٹی گیشن اسلم نوازخان اورونگ کمانڈرٹل سکاوٹس لفٹنینٹ کرنل اسامہ نے امام بارگاہوں کی طرف جانے والے راستوں اورجلوس کی گزرگاہوں کامعائنہ کیا۔اس موقع پرایس پی انوسٹی گیشن اورونگ کمانڈرٹل سکاوٹس لیفٹنینٹ کرنل اسامہ نے امام بارگاہوں کیمنتظمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام۔اورعوام محرم الحرام کیمہینے میں محبت اورپیارکیپیغام کوعام کرنے میں اپناکرداراداکرتے ہوئے مذہبی ہم اہنگی اوربھائی چارے کی فضاکوپروان چڑھائے۔عوام کی جان ومال کاتحفظ قانون نافذکرنیوالیاداروں کی اولین زمہ داری ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئیکارلائیجارہیہیں۔امام بارگاہوں اورماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کی سیکیورٹی انتظامات کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان پرعمل درامدشروع کردیاگیاہیجس کیتحت امام بارگاہوں اورماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔