تیمرگرہ،پین کا 24 اگست کو سکول کھولنے کا اعلان اور مظاہرہ
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پر ائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ایسوسی ایشن نے پیر 24اگست سے ضلع میں نجی سکولز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے زبردستی سکولز بند کرانے اور پرنسپلز کے خلاف ایف ائی ار درج کرنے سے باز نہ ائے تو احتجاجی دھرنا دیں گے، اس سلسلے میں شہید چوک میں احتجاجی مظاہرہ ہوا،جس مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ نجی سکولز کے پرنسپلز،اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ مظاہرین نے پشاور چترال مین شاہراہ کو دو گھنٹے سے زائد ہرقسم ٹریفک کیلئے بند رکھا،احتجاجی مظاہرین سے پر ائیویٹ ایجوکیشن نیٹ کے صوبائی سینئر نائب صدر امجد علی،پی پی پی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات عالمز یب ایڈوکیٹ،جماعت اسلامی تحصیل بلامبٹ کے امیر وسابق تحصیل ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ،جے یوائی کے اسرار اللہ،راہ حق پارٹی کے عبید اللہ انور،پر ائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے ضلعی صدر عبدا الودود،جنرل سیکرٹری ملک سجاد حیات اور انجینئر قاضی لطیف اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے سیاحتی مقامات،ٹرانسپورٹ،ہوٹلز،سنیما ہالز،ہسپتالوں بشمول تمام اداروں کو کھول دیا گیا ہے لیکن ایک منظم سازش کے تحت تعلیمی اداروں کو بند رکھا گیا ہے، لیکن پین ایسوسی ایشن حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،مقررین نے کہاکہ 8مہینوں سے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے بند ہونے کے باعث طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہو گیا،انھوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے پر ائیویٹ سکولز کے قائدین سے ملاقات میں وعدہ کیا تھا کہ ان کو چار مہینوں کی ریلیف دینے سمیت ایس او پیز کے تحت سکولز کھولنے کی اجازت دیں گے لیکن وزیر اعلیٰ نے تاحال اپنے کیے وعدے پرعمل تک نہیں کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت نے سکولز کھولنے کیلئے ایس او پیز جاری کر دئے ہیں اس لیے اب مذید سکولز بند کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا لہذا فوری طورپر سکولز کو کھولنے کی احکامات جاری کیے جائیں اور طلباء کی مذید وقت ضائع ہونے سے بچایا جائے،مقررین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف سکولز کے پرنسپلز کے خلاف مقدمات درج کرنے اور سکولوں کو بندوق کی نوک پر بندکرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ اگر ضلعی انتظامیہ نے اپنا رویہ نہ بدلہ تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے،اس موقع پر پر ائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے عہدیداروں نے پیر 24اگست سے ضلع میں سکولز کھولنے کا اعلان کیا۔