بلوچستان میں محرم کے جلوس و مجالس میں ماسک کا استعمال لازم قرار

  بلوچستان میں محرم کے جلوس و مجالس میں ماسک کا استعمال لازم قرار

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت نے محرم الحرام میں کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز تشکیل دیدیئے۔صوبائی دارالحکومت کو ئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے سے سکیو رٹی کی فول پروف تیاریاں کی ہیں اور ایس او پیز کے تحت حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز کی صورتحال دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وباء ابھی بھی موجود ہے،اسلئے مجالس اور جلوس عزا میں شریک ہونیوالے عزادارن کیلئے ماسک کا استعمال لا زم قرار دیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا محرم الحرام کے دوران ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے، مجالس عزا، جلوسوں میں بچوں اور بزرگوں کے داخلے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

ماسک لازمی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -