پشاور،ماربل فیکٹری سے  چوری کرنیوالے گینگ  گروہ کے 2 ارکان گرفتار

    پشاور،ماربل فیکٹری سے  چوری کرنیوالے گینگ  گروہ کے 2 ارکان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقے میں قائم ماربل فیکٹری سے چوری کرنے والے گینگ کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل فروخت کرنے کے عوض حاصل کئے گئے ہزاروں روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی  صادق ولد عبد الاکبر نے تھانہ ریگی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے ماربل فیکٹری سے کسی نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری کر لی ہے جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل ڈویژن وقار احمد کے نوٹس پر ڈی ایس پی ریگی زاہد عالم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی عرفان اللہ نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران واردات میں ملوث اصل گروہ کا سراغ لگا کر دو ملزمان عبد اللہ ولد جاوید اور صداقت ولد شمشہ دین کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران تجارتی مراکز اور دیگر صنعتی علاقوں سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل فروخت کرنے کے عوض حاصل کئے گئے ہزاروں ر روپے برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے