مہمند،ویلج کونسلز کیخلاف  کمالی حلیمزئی کے عوام متحرک

مہمند،ویلج کونسلز کیخلاف  کمالی حلیمزئی کے عوام متحرک

  

ضلع مہمند()لوکل گورنمنٹ کی جانب سے تیار کردہ ویلج کونسلز کے خلاف شکایات کے لئے کمالی حلیمزئی کے عوام متحرک۔تقسیم غیر منصفانہ ہوا ہے۔انتظامیہ علاقے کے ویلج کونسلز پر نظر ثانی کرے،ویلج کونسلز میں علاقے کے آبادی، رقبہ، قومیت، جغرافیائی اور فاصلاتی تقاضے نظر انداز کر رکھے ہیں۔ضلع کے دوسرے ویلج کونسلز جیسے پالیسی اپنایا جائے۔علاقے کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں لوکل گورنمنٹ نے بلدیاتی نظام کے لئے ویلج کونسلز اور نیبرہوڈ کونسلز تشکیل دی ہیں۔جس میں تحصیل حلیمزئی کو دو ویلج کونسل میں تقسیم کردیا ہے۔جن کے خلاف گزشتہ روز غازی بیگ بازار میں قومی جرگہ ہوا۔جرگہ میں ملک موسم خان، ملک ہمیش، ملک کابل سید، ملک سید احمد، مسلم لیگ (ق) کے ضلعی صدر ملک عظمت خان، جماعت اسلامی کے ضلعی قائم مقام امیر نوید احمد، کمالی حلیمزئی پی ٹی آئی کے صدر جھانگیر خان و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جرگہ شرکاء نے واضح کیا۔کہ ضلع کے دوسرے ویلج کونسلز کے نسبت کمالی حلیمزئی میں زیادہ آبادی پر ویلج کونسل تشکیل دی ہیں۔جبکہ علاقے کے دو ویلج کونسلز میں قومیت، جغرافیائی اور فاصلے کا کوئی تمیز نہیں رکھا ہے۔اور جان بوج کر علاقے میں تمام ضلع کے زیادہ آبادی والے کونسل دی ہیں۔جو کہ علاقے کے پسماندہ عوام کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہے۔جرگہ شرکاء نے علاقے کے حقوق کے حصول کے لئے کمیٹی تشکیل دی۔اور حقوق کے حصول کے لئے بھرپور جدوجہد کا اعلان کیا۔جبکہ آئندہ ہفتہ محکمہ میں اعتراضات بھی جمع کریں گے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر مہمند سے مسئلے کا نوٹس لینے کا پر زور مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -