بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ 24سرکاری ملازمین سے 3کروڑ 32لاکھ برآمد 

  بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ 24سرکاری ملازمین سے 3کروڑ 32لاکھ برآمد 

  

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں غبن کرنے والے مزید 14 سرکاری ملازمین کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے سرکاری ملازمین کے مستفید ہونے کے کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حکام نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غبن پر مجموعی طور پر 24 سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے 3 کروڑ 32 لاکھ روپے وصول کیے گئے ہیں۔ ملزمان نے سروے میں خود کو سرکاری ملازم ظاہر نہیں کیا تھا، ان ملازمین کا تعلق صحت و تعلیم اور دیگر محکموں سے ہے جن میں بیشتر سرکاری ملازمین شورش زدہ علاقوں سے ہیں۔

رقم برآمد

مزید :

پشاورصفحہ آخر -