چوری کی 11 وارداتیں‘ رحیم یار خان میں کئی گروہ سرگرم
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 11 وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘ موٹر سائیکل‘ پرائز بانڈ‘ لیپ ٹاپ‘ بیٹریاں چرا کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات لیبر کالونی کے رہائشی غلام عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 لاکھ روپے کی نقدی طلائی زیورات اور پرائز بانڈ چرا لیے‘ دوسری واردات رحمان کالونی (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
کے رہائشی محمد اشرف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 5 لاکھ 85 ہزار روپے کی نقدی چرا لی‘ تیسری واردات موضع دشتی کی رہائشی شمشاد بی بی کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان بلال احمد وغیرہ نے 50 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ چوتھی واردات چک 149 کی رہائشی جمیلاں بی بی کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد جمیل وغیرہ نے 60 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا لیے‘ پانچویں واردات واپڈا کالونی کے رہائشی زاہد ممتاز کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات پل چھلاں کے رہائشی حزیفہ محبوب کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات عباسیہ ٹا?ن کے رہائشی محمد منتہی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ آٹھویں واردات میر محمد لاڑ کے رہائشی محمد اجمل کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان جہانگیر وغیرہ نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ نویں واردات جن پور کے رہائشی ممتاز احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان رشید احمد وغیرہ نے 75 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ دسویں واردات کوٹلہ رائے قبول کے رہائشی محمد رمضان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 10 لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں کنٹینر سے چرا لیں جبکہ گیارہویں واردات میاں ٹاؤن کے رہائشی اخلاق احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کا لیپ ٹاپ چرا لیااور فرارہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
سرگرم