شیخ رشید ساری عمراین آر اولے کرسیاسی گھر بدلتے رہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ رشید ساری عمر این آر او لے کر سیاسی گھر بدلتا رہا،ان کو یہ معلوم نہیں کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس این آر او دینے کا اختیار نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کی فکر چھوڑ کرمظلوم خاندانوں کا سوچیں جن کے پیارے آپ کی نالائقی نااہلی کے سبب ٹرین کے سفر میں جاں بحق ہوگئے،تھکی ہوئی حکومت نے ملک کے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے۔ تھکے ہوئے لوٹوں سے عوام کو ریلیف کی کوئی اْمید نہیں ہے،شیخ رشید احمد نواز شریف کا نام لے کراپنی تھکی ہوئی بوسیدہ سیاست کو زندہ رکھتا ہے۔ اے پی سی ابھی ہوئی نہیں لیکن شیخ رشید کی ٹانگیں ابھی سے کانپنے رہی ہیں۔
رانا ثنااللہ