قادر پور راں: زہریلا مشروب پینے سے 6 افراد نشتر داخل 

قادر پور راں: زہریلا مشروب پینے سے 6 افراد نشتر داخل 

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) تھانہ قادر پور راں کے علاقے زہریلا مشروب پینے سے بے ہوشی کی حالت میں 6افراد کو نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق شاخ مدینہ کے قریب کبیروالہ کے رہائشی عمران نے کنٹرول شیڈ بنایا ہوا ہے جس میں لیبر کام کرتی ہے،جہاں بہاولپور کے رہائشی عمران نے اپنے ساتھیوں کو بے ہوشی کی گولیاں مشروب میں ملاکر پلادی،جس کی وجہ (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

سے زاہد، مزمل، سکندر، شہباز، شاہد اور عثمان بے ہوش گئے،جہنیں بے ہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اصل حقائق منظر عام پر لانے کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔

مشروب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -