مظفر گڑھ: کار سوار 2 ملزموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ‘ 1 ہلاک

 مظفر گڑھ: کار سوار 2 ملزموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ‘ 1 ہلاک

  

 مظفرگڑھ (نامہ نگار+ بیورو رپورٹ + تحصیل رپورٹر) مظفرگڑھ کے علاقے ٹبی چوک میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے‘ پولیس ذرائع کے مطابق کار سوار  2 نامعلوم ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں کار میں سوار ایک نامعلوم ملزم ھلاک ھو گیا جبکہ دوسرا نامعلوم اسلحہ سمیت فرار ھونے میں کامیاب ھو گیا,پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مفرور ملزم  (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

کی تلاش شروع کر دی ھے,کار سے ھلاک ھونے والے شخص کے ساتھ ناجائز اسلحہ بھی برآمد ھوا ھے  ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس اطلاع ملتے ھی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ تھانہ سول لائنز کے علاقے کار سوارکی پولیس پر فائرنگ‘ پولیس کی جوابی ہوائی فائرنگ‘ کار دیوار سے جاٹکرائی‘ ایک کار سوار ہلاک‘ شناخت خطرناک ڈکیت یونس کے نام سے ہوئی‘ ہلاک ڈاکو پر 10 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات مظفر گڑھ کے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

ہلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -