گستاخی پر لڈن میں مقدمہ‘ کارروائی شروع

گستاخی پر لڈن میں مقدمہ‘ کارروائی شروع

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)گستاخی پر لڈن پولیس نے مقامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق محلہ آڑی لڈن کے رہائشی خضرحیات نے پولیس تھانہ لڈن میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 کیا کہ محلہ خادم حسین لڈن کے رہائشی مخدوم شاہ عرف دوہی شاہ نے وٹس ایپ وائس میں گستاخی بھرے الفاظ ریکارڈ کرکے بھیجے ہیں جس سے ہمیں انتہائی دکھ پہنچا ہے مخدوم شاہ نے بہت بڑے گناہ کا ارتکاب کیا ہے جس سے مذہبی فرقہ واریت بڑھنے کا شدید خطرہ ہے ملزم کے خلاف کاروائی کی جائے درخواست پر پولیس تھانہ لڈن نے مقدمہ نمبر447،20درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے جبکہ ملزم کی وائس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں میں بھی شدید غم و غصہ پایا گیا ہے شہریوں نے ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مقدمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -